اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے گورنر پنجاب کا طلب کردہ اسمبلی اجلاس غیر قانونی قرار دے دیا۔
پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں پرویز الٰہی نے کہا کہ ان کی زیر صدارت اجلاس پہلے سے جاری تھا، اجلاس برخاست کرنے کیلئے رولز کے تحت گورنر سیکرٹری اسمبلی کو لکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسمبلی کے ہوتے ہوئے کہیں اجلاس نہیں ہوسکتا اور نہ ہی اسپیکر کی موجودگی میں ڈپٹی اسپیکر اجلاس کی صدارت کرسکتا ہے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ عطاتارڑ کے معاملے کوبھی اٹھایا جائے گا۔