وفاقی دارالحکومت ا سلام آباد اور پشاور سمیت شمالی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ۔
زلز لے کے جھٹکے اسلام آباد اور پشاور کے ساتھ ساتھ ملتان، فیصل آباد، ایبٹ آباد، سوات، مالاکنڈ، بونیر، باجوڑ، مہمند، کوہاٹ میں بھی محسوس کیے گئے۔
زلزلے کی وجہ سے لوگ خوف کے باعث گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے ہیں لیکن کسی قسم کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5 ریکارڈ کی گئی جب کہ اس کا مرکز افغانستان ، تاجکستان کا بارڈر اور گہرائی 218 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔