گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف نے ملک کے مختلف شہروں میں مہنگائی کے خلاف احتجاج کیا اور اس دوران سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی ایک ویڈیو وائرل ہوگئی۔
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید مظاہرے میں موجود لوگوں سے خطاب کررہے تھے کہ بارش کے دوران لوگ اسٹیج چھوڑ کر جانے لگے جس پر شیخ رشید نے لوگوں کو پاس بلاتے ہوئے کہا کہ آپ بھی سارے بارش میں ادھر آجائیں جو لوگ دکانوں اور دیواروں کے ساتھ کھڑے ہیں وہ بارش میں آجائیں۔
اس ویڈیو کو مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹ کی کہ یہی وجہ تھی کہ فتنہ خان مظاہرے میں شریک نہیں ہوا۔