لاہور ہائی کورٹ نے اداکارہ میرا کے تکذیب نکاح کے دعوی مسترد کرنے کے فیصلے کے خلاف اپیل خارج کردی، سیشن کورٹ نےمیرااورعتیق الرحمان کے نکاح کو درست قرار دیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس انوار حسین نے ارتضی رباب عرف میرا کی اپیل پر سماعت کی ، اداکارہ میرا یا اُن وکیل میں سے کوئی پیش نہیں ہوا۔
عدالت سے بار بار کال کرنے کے باوجود اداکارہ میرا کے وکیل پیش نہ ہوئے، جس پر عدالت نے عدم پیروی کی بنیاد پر اپیل خارج کر دی۔
فلم سٹار میرا نے تکذیب نکاح کا دعوی پر مسترد کرنے کے سیشن عدالت کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کی تھی ۔
اپیل میں موقف اختیار کیا گیا کہ دبئی میں فلم کی عکسبندی کے دوران عتیق الرحمان نے جھوٹا نکاح نامہ اور تصاویر تیار کیں، عتیق الرحمان نے سستی شہرت اور بلیک میل کرنے کیلئے جھوٹا نکاح نامہ تیار کیا۔
اپیل میں استدعا کی گئی کہ تکذیب کے دعوی کو سترد کرنے کے سیشن کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔
خیال رہے سیشن عدالت نے تکذیب نکاح کیس میں میرا کا دعویٰ مسترد کرتے ہوٸے نکاح نامہ کو درست قرار دیا تھا۔