ملک میں ڈالر کی اونچی اڑان کو بریک لگ گئی، انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 4 روپے 70 پیسے کی بڑی کمی ہوئی ہے۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کے دوران انٹربینک میں 4 روپے 70 پیسے کمی ہوئی،روپے کے مقابلے امریکی کرنسی کی قیمت 207 روپے 23 پیسے پر پہنچ گئی ہے۔
اوپن مارکیٹ میں 4 روپے کمی ہوئی ہے جس سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر 209 روپے 5 پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح 211 روپے 93 پیسے پر تھا۔ جبکہ دو روز کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالر 6 روپے سستا ہو چکا ہے۔