کینیڈا میں ہندو انتہا پسندوں کی تنظیم ہندو کانفرنس آف کینیڈا کے سربراہ نے بھارت میں مسلمانوں اور سکھوں کے قتل عام کی حمایت کردی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں رون بینرجی یہ کہتے دکھائی دیتا ہے کہ بھارت میں سکھ اور مسلمان واجب القتل ہیں، ان کو بھارت میں رہنا ہے تو ہندوؤں کے قواعد و ضوابط کے مطابق رہنا ہوگا، ورنہ انہیں جینے کا کوئی حق نہیں۔
رون بینرجی نے واضح الفاظ میں کہا کہ وہ بھارت میں سکھوں اور مسلمانوں کے قتل کی حمایت کرتا ہے۔
خیال رہے کہ ابھی تک کینیڈین حکومت کی جانب سے رون بینرجی کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔