پیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ بڑا اچھا ہے،جو چیز یں ہم چاہتے تھے وہ مانی گئی ہیں۔
سپریم کورٹ کے فیصلے کے حوالے سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی کا رد عمل سامنے آیا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کے دوران پرویز الہٰی نے کہنا ہے کہ آج سپریم کورٹ کا بڑا اچھا فیصلہ آیا ہے،جو چیز یں ہم چاہتے تھے وہ مانی گئی ہیں، پنجاب اسمبلی کا اجلاس رولز کے مطابق ہو گا۔ حمزہ شہباز نے بھی کہا سیاسی مداخلت اور پولیس استعمال نہیں کی جائے گی، 22جولائی تک ہاؤس مکمل ہوجائے گا پھر الیکشن ہو گا، 22جولائی کو اجلاس اسمبلی کی عمارت میں ہو گا اور کہیں نہیں ہوگا۔ جو ماحول آج عدالت کے اندر بنا وہ عدالت کے باہر بھی رہنا چاہیے، یہی جمہوریت ہے۔
ضمنی الیکشن، مخصوص نشستوں کے نوٹیفکیشن تک حمزہ شہباز کو قبول کیا: اسد عمر
اکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ ہم نہ کل حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ پنجاب مانتے تھے نہ آج مانتے ہیں، صرف ضمنی الیکشن، مخصوص نشستوں کے نوٹیفکیشن تک انہیں کو قبول کیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ خوشی ہے جمہوریت کی بہتری کیلئے پی ٹی آئی نے یہ لڑائی لڑی ہے یہ صرف ہمارا نہیں عدالت کا بھی مؤقف ہے کہ حمزہ منتخب وزیراعلیٰ تھے ہی نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نہ کل حمزہ کو مانتے تھے نہ آج مانتے ہیں ہم نے صرف ضمنی الیکشن، مخصوص نشستوں کے نوٹیفکیشن تک حمزہ کو قبول کیا ہے۔ پنجاب میں حکومتی مشینری کا استعمال، لوگوں پر دباؤ ڈالا جارہا ہے اور غیرقانونی ترقیاتی کام بھی کرائے جارہے ہیں ایسے افسروں کو لگایا جارہا ہے جو ٹھیک نہیں ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما کے مطابق عدالت نے کہا آرڈرمیں لکھیں گے الیکشن پر اثرانداز ہونے کی کوشش قبول نہیں ہوگی چیف جسٹس نے کہا ہے کہ صاف وشفاف الیکشن ہوں۔ کرسی پرحمزہ شہباز بیٹھیں گے مگر کسی حکومتی مشینری کےاستعمال کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ پی ٹی آئی کی مقبولیت سے ن لیگ کو اپنی شکست نظرآرہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام مہنگائی، لوڈشیڈنگ سے غلامی کی قیمت ادا کررہی ہے جبکہ کل پریڈ گراؤنڈ میں عمران خان جلسے عام سے خطاب کریں گے۔