(ویب ڈیسک) آئی ایم ایف سے معاہدہ کے بعد صرف ایک دن امریکی کرنسی کی قیمت میں کمی ہونے کے بعد آج پھر روپے کے مقابلے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ نئے ریٹ کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 1 روپے 15پیسے کا اضافہ دیکھا گیا۔
لر کی قیمت بڑھنے کے بعد انٹر بینک میں امریکی کرنسی 209 روپے 80 پیسے سے بڑھ کر 210 روپے 95 پیسے پر بند ہوئی۔
عید تعطیلات کے بعد پاکستان سٹاک ایکسچینج میں دو کاروباری روز میں 1 ہزار سے زاید پوائنٹس کا اضافہ ہوا، تاہم ہفتے کے تیسرے اور آخری کاروباری روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی رہی، 100 انڈیکس 274 پوائنٹس کمی سے 42 ہزار 74 پوائنٹس پر بند ہوا۔