سیاسی جماعتیں کوئی ایسا الیکشن نہیں لڑیں گی جس میں انھیں دھکیلا جائے: طلال

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں کوئی ایسا الیکشن نہیں لڑیں گی جس میں انھیں دھکیلا جائے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں طلال چوہدری کا کہنا تھاکہ عمران خان ملک میں انتشارپھیلانے کی باتیں کررہےہیں، ہمیں مجبورکیاگیاکہ عمران خان کوانہی کی
زبان میں جواب دیاجائے، عمران خان نے اداروں کودھمکا کرمن پسند فیصلےلینےکی کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کی بقاکیلئے ہر ممکن کوششیں کیں، پارلیمنٹ کو اپنا اور سیاستدانوں کو اپنا کام کرنے دینا چاہیے، عمران خان نے معاملہ حل کرنا ہے تو پارلیمنٹ کے اندر ہوگا۔

طلال چوہدری کا کہنا تھاکہ عمران خان نے نیب کو سیاسی مقاصدکیلئے استعمال کیا، ان کے شر سے کون سا ادارہ محفوظ ہے؟ ہماری سیاست کو دھکا دے کر کنویں میں گرایا جا رہا ہے، ہم ایک جیسے قانون کا اطلاق چاہتے ہیں، سیاسی جماعتیں کوئی ایسا الیکشن نہیں لڑیں گی جس میں انہیں دھکیلا جائے۔

ان کا کہنا تھاکہ عمران خان کا سامنا اب نئی مسلم لیگ ن سے ہوگا، تھپڑماریں گےتو مکا مارا جائے گا، کیسا لاڈلہ پلس ہے جو اپوزیشن میں رہ کر بھی انکی آنکھ کا تارا ہے۔
ن لیگی رہنما نے مطالبہ کیاکہ ہمیں لیول پلیئنگ فیلڈ دی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں