پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ ہم نے کل آئین اور قانون کے مطابق وزیراعلیٰ کے انتخاب میں کامیابی حاصل کی، یہ ایک آئینی اور قانونی مسئلہ ہے، تشریح بہت ضروری ہے۔
عطا تارڑ نے کہا کہ ادب سے استدعا ہے کہ اس معاملے پر سپریم کورٹ کا فل بینچ بیٹھے، آئینی بحران پیدا کرنے والے آج کس منہ سے عدالت گئے ہیں؟ حالیہ تمام معاملات فل بینچ کی تشکیل کا تقاضہ کرتے ہیں، ماضی میں پارٹی سربراہ کے لامحدود اختیارات کو مانا جاتا رہا،سینیٹ میں مسترد شدہ ووٹوں کی وجہ سے یوسف رضا گیلانی بھی ہارے تھے، کیا گیلانی صاحب کے سینیٹ کے معاملے کوبھی سنا جائے گا؟
عطاتارڑ نے کہا کہ گیلانی صاحب کے معاملے پر بھی پریزائیڈنگ افسر نے رولنگ دی تھی۔