پاکستان تحریک انصاف نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
تحریک انصاف کے رہنما سینٹر فیصل جاوید نے اپنے بیان میں کہا کہ پارٹی نے دوست مزاری کو ڈپٹی اسپیکر کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے، انہوں نے کہا کہ ایسا لگا کہ دوست مزاری پی ڈی ایم فل بینچ کی سربراہی کرینگے اس لئے ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جلد جمع کرائی جائے گی، جس کے بعد 14 دن میں ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر کارروائی ہوگی۔
اسمبلی ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے تحریک عدم اعتماد ختم ہوگئی ہے اب نئے سرے سے دوبارہ تحریک عدم اعتماد جمع ہوگی، ڈپٹی اسپیکر کے فارغ ہونے کے بعد اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا خفیہ ووٹنگ کے ذریعے انتخاب کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صوبائی وزیر سبطین خان کو اسپیکر پنجاب اسمبلی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ ڈپٹی اسپیکر کیلئے واثق قیوم اور ملک تیمور کے نام زیر غور ہیں۔