راکھی ساونت نے دبنگ خان کی باڈی گارڈ بننے کی خواہش کا اظہار کردیا۔
گزشتہ ماہ بالی وڈ اداکار سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہوئی جس کے بعد دبنگ خان نے اپنی حفاظت کیلئے اسلحے کے لائسنس کی درخواست دی تھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کو ملنے والی دھمکیوں کو راکھی ساونت نے سنجیدگی سے لیا ہے اور انہوں نے دبنگ خان کی باڈی گارڈ بننے کی خواہش ظاہر کی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق راکھی ساونت نے کہا کہ وہ سلمان خان کی باڈی گارڈ بننا چاہتی ہیں تاکہ اگر کوئی گولی مارے تو پہلے انہیں گولی لگے۔
راکھی کا کہنا تھا کہ ان کا اور سلمان خان کا ایک اچھا تعلق ہے اور وہ ان کی سلامتی کیلئے دعا گو بھی ہیں۔
بگ باس کی کھلاڑی نے سلمان خان کو اسلحہ کا لائسنس ملنے پر مبارکباد دیتے ہوئے ٹینشن نہ لینے کا مشورہ دیا۔