فیصل آباد کے حلقہ این اے 108 پر ضمنی انتخاب کے لیے ریٹرننگ افسر نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے۔
آر او نے عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کی وجہ اثاثوں کی تفصیل مستند نہ ہونے کو قرار دیا ہے۔
ریٹرننگ افسر کے مطابق عمران خان کے کاغذات دستخط تصدیق پر مسترد نہیں ہوئے بلکہ کاغذات اثاثوں کی تفصیل اطمینان بخش نہ ہونے پر مسترد ہوئے۔
ایک اور حلقے سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی منظور
اس سے قبل این اے 118 ننکانہ صاحب کے ریٹرننگ افسر نے ضمنی انتخاب کے لیے عمران خان کے کاغذات پر عائد کردہ تمام اعتراضات مسترد کر دیے تھے۔
ریٹرننگ آفیسر نے تمام 10 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی بھی منظور کیے۔ اعجاز احمد شاہ، ن لیگ کی شذرہ منصب، پی پی کےشاہ جہان بھٹی کےکاغذات نامزدگی منظور کیے گئے۔
ٹی ایل پی کے امیدواروں پیر افضال اور رضوان واہگہ، مرکزی جمیعت اہل حدیث کے رائے ملازم حسین کھرل، فیصل رشید، مہر سعید ظفر اور سائرہ منصب کے کاغذات نامزدگی بھی منظور ہو گئے۔
گزشتہ روز کراچی کے حلقہ این اے 237، 239 اور 246 لیاری سے تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کے کاغذات نامزدگی منظور کیے گئے تھے۔