ملک میں حالیہ سیلاب اور بارشوں سے 3 کروڑ 30 لاکھ سے زائد افراد براہ راست متاثر ہوئے۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 75 افراد جاں بحق ہوئےجس کے بعد سیلاب اوربارشوں سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 1136 تک پہنچ گئی ہے۔
این ڈی ایم اے کا بتانا ہےکہ ملک بھر میں اب تک 10 لاکھ 51 ہزار 570 گھروں کو نقصان پہنچا جب کہ سیلاب اور بارشوں سے اب تک 7 لاکھ 35 ہزار 375 مویشی مرچکے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق بارشوں اور سیلاب کے دوران اب تک 162 پلوں کو نقصان پہنچا ہے، 72 اضلاع بری طرح متاثر ہوئے جب کہ مجبوعی طور پر 3 کروڑ 30 لاکھ سے زائد افراد براہ راست سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں 10 ارب کا نقصان
ڈیرہ اسماعیل خان میں سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی جس میں اب تک 29 افراد جان سے جا چکے ہیں۔
ڈیرہ اسماعیل خان کے کمشنر ہاؤس میں صوبائی وزیربلدیات فیصل امین گنڈہ پور اور کمشنرعامر آفاق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں سیلاب اور بارشوں سے 10 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے، ضلع بھر میں مواصلات اور زراعت کا نظام تباہ ہوکر رہ گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ سیلاب سے ایک ہزار سے زائد مویشی ہلاک، 40 ہزار گھر اور 236 گاؤں تباہ ہوگئے، ضلع میں 31اسکولز متاثر ہوئے جب کہ شاہراہوں اور لنک روڈز کو بھی غیر معمولی نقصان پہنچا۔
چین کا 100 ملین یوآن امداد کا اعلان
چین نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے 100 ملین یوآن (آر ایم بی) امداد کا اعلان کیا ہے جب کہ چین کی فضائیہ کی پروازیں 300خیموں کی پہلی کھیپ لےکر آج اورکل کراچی پہنچیں گی۔
چین کےصدرشی جن پنگ، وزیراعظم لی کی چیانگ نے پاکستان کے صدر اور وزیراعظم سے سیلاب کی صورت حال پر اظہار افسوس اور یک جہتی کا اظہار کیا۔
چین کے صدر اور وزیراعظم کا یہ پیغام پاکستان میں چینی سفیرنونگ رونگ نے پاکستانی قیادت کوپہنچایا ہے جس کے جواب میں وزیراعظم شہبازشریف نےصدرشی جن پنگ اور وزیراعظم لی کی چیانگ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
بھارتی وزیراعظم کا اظہارِ ہمدردی
بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے پاکستان میں سیلاب سےنقصانات پر ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
اپنی ٹوئٹ میں نریندر مودی کا کہنا تھاکہ پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی دیکھ کر دکھ ہوا، ہم جانی نقصان پر متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔
سیلاب: 1100 سے زائد اموات، 3 کروڑ سے زائد لوگ براہ راست متاثر ہوئے، این ڈی ایم اے
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 75 افراد جاں بحق ہوئےجس کے بعد سیلاب اوربارشوں سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 1136 تک پہنچ گئی: رپورٹ/ فوٹو اے پی

اسلام آباد: ملک میں حالیہ سیلاب اور بارشوں سے 3 کروڑ 30 لاکھ سے زائد افراد براہ راست متاثر ہوئے۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 75 افراد جاں بحق ہوئےجس کے بعد سیلاب اوربارشوں سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 1136 تک پہنچ گئی ہے۔
این ڈی ایم اے کا بتانا ہےکہ ملک بھر میں اب تک 10 لاکھ 51 ہزار 570 گھروں کو نقصان پہنچا جب کہ سیلاب اور بارشوں سے اب تک 7 لاکھ 35 ہزار 375 مویشی مرچکے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق بارشوں اور سیلاب کے دوران اب تک 162 پلوں کو نقصان پہنچا ہے، 72 اضلاع بری طرح متاثر ہوئے جب کہ مجبوعی طور پر 3 کروڑ 30 لاکھ سے زائد افراد براہ راست سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔
سیلاب: 1100 سے زائد اموات، 3 کروڑ سے زائد لوگ براہ راست متاثر ہوئے، این ڈی ایم اے
پاک فضائیہ کا ریسکیو آپریشن جاری
ڈیرہ اسماعیل خان میں 10 ارب کا نقصان
ڈیرہ اسماعیل خان میں سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی جس میں اب تک 29 افراد جان سے جا چکے ہیں۔
ڈیرہ اسماعیل خان کے کمشنر ہاؤس میں صوبائی وزیربلدیات فیصل امین گنڈہ پور اور کمشنرعامر آفاق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں سیلاب اور بارشوں سے 10 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے، ضلع بھر میں مواصلات اور زراعت کا نظام تباہ ہوکر رہ گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ سیلاب سے ایک ہزار سے زائد مویشی ہلاک، 40 ہزار گھر اور 236 گاؤں تباہ ہوگئے، ضلع میں 31اسکولز متاثر ہوئے جب کہ شاہراہوں اور لنک روڈز کو بھی غیر معمولی نقصان پہنچا۔
چین کا 100 ملین یوآن امداد کا اعلان
چین نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے 100 ملین یوآن (آر ایم بی) امداد کا اعلان کیا ہے جب کہ چین کی فضائیہ کی پروازیں 300خیموں کی پہلی کھیپ لےکر آج اورکل کراچی پہنچیں گی۔
چین کےصدرشی جن پنگ، وزیراعظم لی کی چیانگ نے پاکستان کے صدر اور وزیراعظم سے سیلاب کی صورت حال پر اظہار افسوس اور یک جہتی کا اظہار کیا۔
چین کے صدر اور وزیراعظم کا یہ پیغام پاکستان میں چینی سفیرنونگ رونگ نے پاکستانی قیادت کوپہنچایا ہے جس کے جواب میں وزیراعظم شہبازشریف نےصدرشی جن پنگ اور وزیراعظم لی کی چیانگ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
بھارتی وزیراعظم کا اظہارِ ہمدردی
بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے پاکستان میں سیلاب سےنقصانات پر ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
اپنی ٹوئٹ میں نریندر مودی کا کہنا تھاکہ پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی دیکھ کر دکھ ہوا، ہم جانی نقصان پر متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ زخمیوں اور قدرتی آفت سے متاثرہ تمام لوگوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہیں۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا اظہار افسوس
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان میں سیلاب سے تباہی پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
پاکستان کےمستقل مندوب منیراکرم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات ہوئی۔
اس موقع پر انتونیو گوتریس نے کہا کہ عالمی برادری سے خصوصی اپیل کریں گے کہ پاکستان کی مدد کی جائے، جس سے پاکستان میں بحالی اورتعمیر نو کا عمل ممکن بنایا جاسکےگا۔
کینیڈا کا ایمرجنسی امداد کا اعلان
کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے پاکستان کے لیے اضافی ایمرجنسی امداد کا اعلان کیا ہے۔
ٹوئٹر پرجاری بیان میں جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ ان کا ملک خوراک، صاف پانی اور دیگر ضروری اشیاء کی فراہمی جاری رکھے گا۔