وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے پاکستان معاوضہ نہیں بلکہ حقیقت پسندانہ ماحولیاتی انصاف کا خواہاں ہے۔
رپورٹ کے مطابق انہوں نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ یہ معاوضہ حاصل کرنے میں تاحال کوئی بھی کامیاب نہیں ہوا ہے، یہ ایک طویل المدتی سوال ہے، ہم حقیقت پسندانہ ماحولیاتی انصاف کے خواہاں ہیں۔
وزیر خارجہ نے سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کی جانب سے ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے حالیہ تجویز کا بھی حوالہ دیا جنہوں نے ماحولیاتی تباہ کاریوں کے شکار ممالک کے قرض دہندگان کو یہ قرض امداد میں تبدیل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔