بیرون ممالک سے رقوم کی غیر قانونی طور پر منتقلی میں ایف آئی اے نے تحریک انصاف کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
پاکستان تحریک انصاف کو بیرون ملک سے غیر قانونی طور پر کراچی کے بینک اکاؤنٹ کے ذریعے رقوم منتقل کیے جانے کے شواہد ملنے پر وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق اسٹیٹ بینک سرکل کراچی میں پانچ اکتوبر کو ایف آئی آر نمبر چودہ بٹا دو ہزار بائیس درج کی گئی ہے۔ انسپکٹر محمد سرور اصغر کی مدعیت میں مقدمہ انکوائری میں شواہد ملنے پر درج کیا گیا ہے۔ رقوم کی غیر قانونی منتقلی میں شامل ملکی اور غیر ملکی کمپنیوں کو ایف آئی آر میں شامل کیا گیا ہے۔