انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
22 ستمبر سے انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
گزشتہ روز کاروباری ہفتے کے آغاز پر انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر ایک روپے 95 پیسے سستا ہوکر 217 روپے 97 پیسے پر بند ہوا۔
آج منگل کے روز بھی انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی جارہی ہے اور کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ہوئی اور ڈالر ایک روپے 17 پیسے سستا ہوکر 216 روپے 80 پیسے کا ہوگیا۔
انٹربینک میں 22 ستمبر سے اب تک ڈالر 22 روپے 71 پیسے تک سستا ہوچکا ہے