عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ نیب ترمیم سے چوروں کو کھلی چھٹی اور انصاف کو سزائے موت ہوگئی ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ قانون نواز شریف کو لائے گا یا مزید مجرموں کو بھگائے گا، اس کا انتظار کریں، ن لیگ کی خواہش کی تعیناتی نہ ہونے پر اس کی پارٹنر شپ ٹوٹ سکتی ہے۔
نیب ترمیم کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا نیب ترمیم سے چوروں کو کھلی چھٹی اور انصاف کو سزائے موت ہوگئی ہے جبکہ موڈیز نے مزید 5 بینکوں کی رینکنگ کم کر دی ہے۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ حالات خراب ہوئے تو سیاست اور سیاستدان نرغے میں آسکتے ہیں۔