لاہور ہائیکورٹ کے روبرو اے آر وائی کے وکیل اعتزاز احسن نے اعتراف کیا کہ پی ایس ایل نشریاتی حقوق کا پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) اور اے آر وائی معاہدہ ختم ہوچکا ہے۔
اس موقع پر پی ٹی وی کے وکیل فیصل نقوی نے کہا کہ پی ٹی وی، اے آر وائی معاہدہ پہلے دن سے ہی ٹھیک نہیں تھا، اسی لیے کینسل ہوا، اس معاہدے میں پیپرا رولز پر عمل نہیں کیا گیا تھا۔
انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ پی ٹی وی اے آر وائی معاہدہ درست قرار دینے والے سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم کیا جائے۔
عدالت نے جیو سوپر کے وکیل بہزاد حیدر کو اعتزاز احسن کے اعتراض پر جواب دینے کی ہدایت کی اس پر بہزاد حیدر نے کہا کہ وہ اعتراضات پر جواب کے بعد اپیل پر بھی دلائل دیں گے۔
جسٹس عابد عزیز شیخ بولے اپیل تو لگی ہوئی ہے، دیکھ لیں گے