بالی وڈ کی نامور جوڑی کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا کی شادی کے حوالے سے خبریں سامنے آرہی ہیں۔
اداکار جوڑی کے معاشقے اور پھر جلد شادی کے بندھن میں بندھ جانے کی چہ مگوئیاں اس وقت سے ہورہی ہیں جب دونوں کی سپر ہٹ فلم ‘شیر شاہ’ 2021 میں ریلیز ہوئی۔
میڈیا نے کئی مواقع پر دونوں سے اس حوالے سے سوالات کیے جنہیں خوبصورتی سے ٹال دیا گیا تاہم اب بھارتی میڈیا دعویٰ کررہا ہے کہ کیارا اور سدھارتھ کی شادی آئندہ کچھ ماہ میں ہوجائے گی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کیارا اور سدھارتھ 2023 کے اپریل میں شادی کرلیں گے، دونوں نے فیصلہ کیا ہے کہ شادی دہلی میں ہوگی اور شادی کی تقریب سادگی سے ہوگی۔
میڈیا رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا کہ انڈسٹری سے اداکاروں کو مدعو نہیں کیا جائے گا، دونوں کی شادی میں دوست اور قریبی رشتہ دار شریک ہوں گے۔