وزیراعظم شہباز شریف نے توشہ خان ریفرنس میں عمران خان کی نااہلی کے فیصلے پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان کو آئین کے آرٹیکل 63 پی کے تحت نااہل قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کرپٹ پریکٹسز کے مرتکب پائے گئے اور اپنے جواب کے ذریعے الیکشن کمیشن کو مطمئن کرنے میں ناکام رہے۔
الیکشن کمیشن کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ الیکشن کمشن نے توشہ خانہ ریفرنس میں انصاف کیا، قوم نے دیکھ لیا کہ کرپٹ پریکٹس کرکے وزیراعظم کے منصب کو ذاتی آمدنی کا ذریعہ بنایاگیا۔
ان کا کہنا تھا کہ “صداقت وامانت” کا بُت پاش پاش ہو گیا، قانون سے لڑنے، گولیاں، ڈنڈے چلانے اور فسادی جتھے لانے کے بجائے قانون کے سامنے سر جھکائیں، کوئی قانون سے بالا نہیں ہے۔
اس سے قبل چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے بھی اپنے ردعمل کا اظہار کیا تھا۔