چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا شوکت خانم اسپتال میں طبی معائنہ مکمل کرلیا گیا.
میڈیکل بورڈ نے سی ٹی اسکین اور ایکسرے رپورٹس کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئےعمران خان کو کم چلنے اور احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔
ڈاکٹرز کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کے زخموں میں بہتری آرہی ہے۔
اطلاعات ہیں کہ عمران خان کوآئندہ 24 گھنٹوں میں اسپتال سے ڈسچارج کیا جاسکتا ہے۔
اس قبل عمران خان کے معالج ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ چئیرمین تحریک انصاف کو دائیں ٹانگ میں بلٹ کے ٹکڑے لگے ہیں جس کے بعد ایم آر آئی اور سٹی اسکین کیا گیا۔
ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم کی جانب سے عمران خان کے زخموں کا جائزہ بھی لیا گیا۔