پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے عام انتخابات کی تیاریاں شروع کردی ہیں اور مضبوط امیدوار میدان میں اتارنے کیلیے متحرک ہوگئے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم نے آئندہ عام انتخابات کے لیے تیاریاں شروع کردی ہیں اور الیکشن کے اکھاڑے میں مضبوط امیدواروں کو اتارنے کے لیے سرگرم ہوگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق عمران خان نے آئندہ الیکشن کے حوالے سے آج لاہور میں اپنی رہائشگاہ زمان پارک پر لاہور کے ارکان اسمبلی، ٹکٹ ہولڈرز اور عہدیداروں کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں آئندہ عام انتخابات میں مضبوط امیدواروں کے ناموں پر غور ہوگا اور عمران خان پارٹی عہدیداروں سے مضبوط امیدواروں کے لیے رائے طلب کریں گے۔
فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ پارٹی چیئرمیں عمران خان نے ارکان اسمبلی کو اپنے اپنے حلقوں میں واپس پہنچنے اور انتخابات کی تیاری کی ہدایت کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے ارکان اسمبلی کو انتخابات کی تیاری کی ہدایت کردی
سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اگر پی ڈی ایم انتخابات سے ایسے ہی بھاگتی رہی جیسی اب بھاگ رہی ہے تو ہم وقت ضائع کیے بغیر پنجاب اور خیبرپختونخوا میں صوبائی انتخابات کیلیے جائیں گے۔ قومی اسمبلی کے انتخابات بعد میں ہوں گے۔