ایم کیوایم پاکستان کےوفدکی گورنرسندھ کامران ٹیسوری سےملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم نے پیپلزپارٹی کی جانب سے معاہدے پرعمل درآمد نہ ہونےکی شکایت پھرکردی۔
پارٹی وفد نے گورنر سندھ سے گفتگو میں کہا کہ ہم وفاقی حکومت کے اہم اتحادی ہیں، پیپلزپارٹی معاہدےکےمطابق آرٹیکل 140اے پر عملدرآمد نہیں کررہی، بلدیاتی حلقہ بندیاں درست کرنےکاعمل بھی تعطل کاشکارہے۔
ایم کیو ایم نے کامران ٹیسوری سے اپنے مطالبات وفاق تک پہنچانے کا مطالبہ کیا جس پر گورنر سندھ نے تحفظات پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم تک پہنچانےکی یقین دہانی کرائی۔