ملالہ، پرویزالہٰی کے ایجوکیشن سیکٹر میں اصلاحات کے پروگرام کی معترف

لاہور: ملالہ یوسف زئی کی وزیر اعلیٰ پنجاب پرویزالہٰی سے ملاقات ہوئی ہے۔

ملالہ یوسف زئی نے پرویزالہٰی کے ایجوکیشن سیکٹر میں اصلاحات کے پروگرام کی تعریف کی۔
ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ چوہدری پرویز الہٰی کے بارے میں سنتی اور پڑھتی رہتی ہوں، تعلیم دوست اقدامات پر چوہدری پرویز الہٰی کی معترف ہوں۔

ملالہ نے کہا کہ چاہتی ہوں پاکستان بالخصوص پنجاب کا کوئی بچہ اسکول سے باہرنہ رہے۔
چوہدری پرویز الہٰی سے ملاقات میں ملالہ کے والد اور شوہر بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں