سابق وزیراعظم عمران خان کے ہیلی کاپٹر استعمال کے اخراجات کی تفصیلات سینیٹ میں پیش کر دی گئیں۔
سینیٹ میں پیش کیے گئے تحریری جواب میں بتایا گیا ہے کہ عمران خان کے ہیلی کاپٹر پر جنوری 2019 سے مارچ 2022 کے دوران 43 کروڑ 44 لاکھ روپے کے اخراجات آئے۔
تحریری جواب میں بتایا گیا ہے کہ عمران خان نے ہیلی کاپٹر پر جنوری 2019 سے مارچ 2022 کے دوران 1ہزار579 وی وی آئی پی مشن گھنٹے مکمل کیے۔
سینیٹ میں پیش کیے گئے جواب میں بتایا گیا ہے کہ سال 2019 میں عمران خان کے ہیلی کاپٹر نے 479 گھنٹے وی وی آئی پی پروازیں کیں، 2019 میں عمران خان کے ہیلی کاپٹر پر 13 کروڑ 19 لاکھ روپے اخراجات آئے۔