عطا تارڑ معاون خصوصی برائے قانون و داخلہ مقرر

رہنما مسلم لیگ ن عطا تارڑ وزیراعظم شہبازشریف کے معاون خصوصی برائے قانون و داخلہ امور مقرر کر دئیے گئے ہیں، نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عطا تارڑ کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا۔

معاون خصوصی عطاء تارڑ نے پریس کانفریس میں بات کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ رولز کے مطابق 30 ہزار سے اوپر کے تحائف کو آپ اپنے پاس رکھ سکتے ہیں نہ کہ بیچ دیں، خاتون اول کے لئے سونے کے بلغاری کے سیٹ جس کی مالیت سوا ارب تھی جبکہ اکاؤنٹ میں 29 لاکھ جمع کروائے گئے، گراف کمپنی نے خاتون اول کو ہیروں کا سیٹ گفٹ کیا جس کی قیمت 3.3 ارب ہے جبکہ اس کے صرف 90 لاکھ روپے جمع کروائے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں