اسلام آباد میں ہونے والے خودکش دھماکے کے وقت کی سی سی ٹی وی حاصل کرلی۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جونہی اہلکاروں نے گاڑی کو روکا تو دھماکا ہو گیا، ویڈیو میں پولیس اہلکاروں کو گرتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
یاد رہے کہ اسلام آباد کے علاقے آئی ٹین فور میں ہونے والے خودکش دھماکے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوا جبکہ گاڑی میں موجود دو حملہ آور بھی ہلاک ہوئے۔
وزیراعظم شہباز شریف، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اور وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شہید پولیس اہلکار کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ پولیس اہلکاروں کی وجہ سے اسلام آباد بڑے حادثے سے بچ گیا۔