سینیٹ اجلاس میں پیپلز پارٹی کے سینیٹر بہرہ مند تنگی نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور ان کے پورے خاندان کو چور قرار دیدیا۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر بہر مند تنگی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اور اس کا پورا خاندان چور ہے۔
سینیٹر بہرہ مند تنگی کے بیان پر پی ٹی آئی سینیٹرز نے احتجاج شروع کر دیا۔
سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا کہ بہرہ مند تنگی بدتمیز شخص ہے اس کو باہر نکالیں۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے حکومتی اور اپوزیشن بینچز کو ایوان کا تقدس برقرار رکھنے کی ہدایت دیتے ہوئے اجلاس پیر 3 بجے تک ملتوی کر دیا۔