پرویز الہٰی آڈیو لیکس: سپریم کورٹ ججز کے اجلاس میں کوئی واضح جواب سامنے نہ آسکا

سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کی آڈیو لیکس کے معاملے پر سپریم کورٹ کے ججز کے غیر رسمی اجلاس میں کوئی واضح جواب سامنے نہ آسکا۔

ذرائع کے مطابق پرویز الہٰی کی آڈیو لیکس کے معاملے پر سپریم کورٹ کے ججز کا غیر رسمی اجلاس جمعے کو ہوا جس میں ایک جج کے سوا تمام ججز شریک ہوئے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ اجلاس میں پرویز الہٰی کی مبینہ آڈیو کے معاملے سے متعلق سوالات ہوئے۔

ذرائع نے بتایا ہےکہ ججز کا غیر رسمی اجلاس تقریباً ایک گھنٹےتک جاری رہا، مبینہ آڈیو لیکس کے معاملے پر غیر رسمی اجلاس میں کوئی واضح جواب سامنے نہ آسکا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں