قومی احتساب بیورو (نیب) نے وزیر داخلہ شیخ رشید کو طلب کرلیا۔
نیب نے نیشنل کرائم ایجنسی برطانیہ سے 190 ملین پاؤنڈ کے کیس کے سلسلے میں شیخ رشید کو 24 مئی کو طلب کیا ہے۔
نیب نے شیخ رشید کو طلبی کا نوٹس جاری کردیا جس میں سابق وفاقی وزیر کو 24 مئی دن ساڑھے 12 بجے پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔
نیب نے شیخ رشید کوکیس سے متعلق دستاویزات بھی ساتھ لانے کی ہدایت کی ہے۔
واضح رہے کہ نیب راولپنڈی نے سابق وزیراعظم عمران خان کو 18 مئی کو طلب کیا ہے، انہیں نیشنل کرائم ایجنسی کے 190ملین پاؤنڈ اسیکنڈل میں طلب کیا گیا ہے۔