پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار روسی آئل آئندہ ہفتے پورٹ قاسم پہنچ جائے گا۔
موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق روس کی جانب سے ایک لاکھ بیرل کروڈ آئل دیگر ذرائع کے مقابلے میں کم قیمت پر بھجوایا گیا ہے۔
دوسری جانب وفاقی وزیر مملکت برائے پیٹرولیم سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک نے بجٹ سے قبل خوشخبری سناتے ہوئے کہاہے کہ آنے والے دنوں میں پیٹرول اور گیس کی قیمتوں میں کمی ہو گی۔
مصدق ملک کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں پیٹرول کی قیمت مزید کم ہوگی۔انہوں نے ترکمانستان اور آذربائیجان سے تاپی معاہدے کے نتیجے میں گیس کی قیمت کم ہونے کی خوشخبری سنائی