لاہور: پنجاب کے پہلے سکھ حکمران مہاراجہ رنجیت سنگھ کی 184 ویں برسی 29 جون کو لاہورمیں ہوگی، پاکستان نے 473 بھارتی سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کر دیئے
مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی منانے کے لیے بھارتی سکھ یاتری 21 جون کو واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچیں گے۔ جہاں متروکہ وقف املاک بورڈ کے حکام اور پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے ارکان بھارتی مہمانوں کا استقبال کریں گے
مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کی تقریبات میں شرکت کے لیے پاکستان نے 473 بھارتی یاتریوں کو ویزے جاری کیے ہیں جن میں بھارت کی شرومنی کمیٹی کے 205 یاتریوں کے ویزے بھی شامل ہیں
بھارتی یاتری کو 21 سے 30 جون تک کے ویزے جاری کیے گئے ہیں،برسی کی مرکزی تقریب 29 جون کو ہوگی،پاکستان میں اس روز عید الاضحی کاتہوار منایا جائیگا
پاکستان میں قیام کے دوران بھارتی یاتری گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب، پنجہ صاحب حسن ابدال،کرتارپور صاحب سمیت دیگر مقدس مقامات پر بھی ماتھا ٹیکیں گے
واضع رہے کہ مہاراجہ رنجیت سنگھ کیپیدائش 13 نومبر 1780ء کو گوجرانوالہ جبکہ وفات 27 جون 1839ء میں ہوئی،انہیں پنجاب میں پنجابی سلطنت کا بانی تھا۔ تقریباً چالیس سالہ دورِ حکومت میں اُس کی فتوحات کے سبب پنجابی سلطنت کشمیر سے موجودہ خیبر پختونخوا اور جنوب میں سندھ کی حدود سے مل چکی تھیں
Load/Hide Comments