پانامہ سکینڈل میں چوہدری پرویز الہی اور مونس الہی کی کمپنیوں کا بھی انکشاف

لاہور: ایف آئی اے نے سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز کے خلاف اہم شواہد اکٹھے کر کے مقدمہ درج کر لیا،تفصیلات کے مطابق چوہدری مونس الہی اور پرویز الہی کے خلاف فراڈ، منی لانڈرنگ اور کرپشن کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیاہے
ذرائع کے مطابق چوہدری پرویز الہی اور چوہدری مونس الہی نے پانچ پانامہ کمپنیوں میں مبینہ طور پر اربوں روپے چھپائے اورمبینہ منی لانڈرنگ کے ذریعے پانامہ میں کمپنیاں خریدیں۔ ایف آئی اے کو پاکستان سے پیسہ غیر قانونی طور پر بیرون ملک منتقل ہونے کے شواہد موصول ہیں۔ مونس الہی نے 2004 سے لے کر 2023 تک قومی اور پنجاب اسمبلی کے ممبرکی حیثیت سے اپنے فرنٹ مین جبران خان کے ذریعے کرپشن کی ،مونس الہی نے کرپشن اورمنی لانڈرنگ اپنے والد پرویز الہی کی معاونت سے کی ،پرویز الہی گزشتہ 20 سال سے پنجاب اور قومی اسمبلی میں اہم عہدوں پر تعینات رہے ہیں

aif
مونس الہٰی نے کرپشن اور رشوت ستانی سے کمائی گئی رقم کی لانڈرنگ کی ہے۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق مونس الہٰی نے مختلف آف شور/ شیل کمپنیوں کے ذریعے منی لانڈرنگ کی رقوم بیرون ملک منتقل کیں۔ مونس الہٰی تحقیقات کے خوف سے پہلے ہی ملک سے باہرجاچکے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے آئندہ مونس الہٰی کے خلاف ریڈ نوٹس جاری کروانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ان کے خلاف مزید تحقیقات بھی کی جارہی ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں