سوئی ناردرن حکام کی جانب سے کمپریسر استعمال کرنے والوں کو خبردار کردیا گیا، گیس پریشر بہتر ہونے کے بعد اب جس گھر سے کمپریسر پکڑا گیا، اس کا میٹر کاٹ دیا جائے گا۔
سوئی ناردرن حکام کے مطابق ایل این جی کارگو پاکستان پہنچنے سے پاکستان میں جاری گیس بحران ٹل گیا ہے۔ اب گھریلو صارفین کیلئے گیس پریشر میں بہتری آئے گی۔ اسی طرح پاور اور کھاد سمیت تمام صنعتوں کی گیس بھی مکمل بحال ہوگئی ہے۔
پاکستان کو آذربائیجان رعایتی نرخ پر ایل این جی فراہم کریگا، معاہدہ طے پا گیا
حکام نے بتایا ہے کہ سسٹم میں 1800 ملین کیوبک گیس موجود ہے جس کی وجہ سے اس وقت گیس کے شارٹ فال کا سامنا نہیں ہے۔ ٹیل اینڈ اور پرانی لائنوں والے علاقوں میں گیس کی کمی انفرادی مسئلہ ہے۔
حکام کی طرف سے گھروں میں گیس کمپریسر استعمال کرنے والوں کو بھی خبردار کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ گھروں میں گیس کمپریسر غیر قانونی ہے جسے روکنے کے لیے چھاپے مارنے والی ٹیموں کی تعداد بڑھا دی گئی ہے۔