انٹربینک میں روپےکے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں کمی ہوئی ہے۔
انٹربینک میں ڈالر 80 پیسے سستا ہوکر 279 روپےکا ہے، انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 279 روپے 80 پیسے پر بند ہوا تھا۔
آج کاروبار کے آغاز میں انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 70 پیسے بڑھ کر 281 روپے 50 پیسےکا ہوگیا تھا تاہم اب ڈالر کی قدر میں کمی آئی ہے۔