وزیر اعظم کے مشیر اور پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ گلگت بلتستان میں مخلوط حکومت کے قیام کے لیے سرگرم ہو گئے ہیں ، اس سلسلے میں قمر زمان کائرہ نے گلگت بلتستان کا دورہ کیا جہاں انہوں نے گلگت بلتستان کے گورنر سید مہدی شاہ، قائد حزب اختلاف اور پیپلز پارٹی کے صدر ایڈووکیٹ امجد حسین، مسلم لیگ (ن) اور جے یو آئی (ف) کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔
قمر زمان کائرہ نے امجد حسین اورشہزاد آغا کو اسمبلی سے اپنے استعفے واپس لینے پرآمادہ کرنیکی کوشش کی ۔
دوسری جانب سابق صدر آصف ززداری نے گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلئے حکمت عملی طے کرنے کے حوالے سے قمر زمان کائرہ اور ایڈووکیٹ امجد حسین کو آج بدھ کو کراچی طلب کرلیا ہے۔