انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی کے بعد اچانک اضافہ

کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی کے بعد اچانک اضافہ ریکارڈ کیا گیا، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی تیزی کا رجحان سامنے آیا۔

تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 94 پیسے کا اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر کی نئی قیمت 277 روپے 40 پیسے ہوگئی۔ اس سے قبل دن کے آغاز میں ہی انٹربینک میں ڈالر 98 پیسے سستا ہوا تھا۔

دوسری طرف پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی 100 انڈیکس میں 101 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ کاروبار کے دوران انڈیکس 45 ہزار 368 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں