پاکستان مسلم لیگ (ن) نے نواز شریف کے استقبال کی باقاعدہ تیاریوں کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف کی واپسی پر استقبال کا ٹاسک مریم نواز کو دے دیا گیا ہے،وہ ملک بھر سے آنے والی استقبالی ریلیوں کی نگرانی کریں گی۔
نواز شریف کی ہدایات پر انتخابات کی تیاریاں شروع کر دی گئیں
مریم نواز سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی کی تاریخ کا اعلان کریں گی، ن لیگ پنجاب کی جانب سے ڈویژنل صدور و جنرل سیکریٹریز کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق پارٹی ونگز کے عہدیداروں کو نواز شریف کے استقبال کے لیے تیاری مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں، اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی، سابق بلدیاتی نمائندوں اور ٹکٹ ہولڈرز کو بھی ہدایات کر دی گئی ہیں۔