فیصل واوڈا نے اعظم خان کے بیان کے بعد کہا ہے کہ اعظم خان بند کمرے میں موجود تھے جب سائفر پر بات ہورہی تھی۔
فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے بیانیہ بنایا کہ مجھے امریکا نے نکالا،میں جانتا تھا جب وقت آئے گا تو اعظم خان اپنا دفاع کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ کیمرے کے سامنے ہر بندہ آزادہوتا ہے،ذاتی مفاد کے لیے بات کریں گے تو مسائل پیدا ہوں گے۔
سائفر پری پلان ڈرامہ ، سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا گیا ، اعظم خان
ان کا کہنا تھا کہ جب اقتدار کے لیے اقدامات کریں گے تو تاش کے پتوں کی طرح بکھرجائیں گے،فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا کہ جنرل ریٹائرڈ باجوہ کو توسیع دینے کاکہا اور پھر اُن کیخلاف ہی بیانیہ دیا۔
اعظم خان کے بیان پرپیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ جو بات اعظم خان نے کہی وہ ہم پہلے دن سے کہہ رہے ہیں،اس بیان کے بعد حقیقت سب کے سامنے آگئی ہے۔