ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔
سوات اور مالاکنڈ سمیت گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کےمطابق زلزلے کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 206 کلو میٹر تھی۔
بلوچستان زلزلے سے لرز اٹھا
سوات کے علاوہ مالاکنڈ اور بٹ خیلہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ اسی کے ساتھ ساتھ اسلام آباد میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔