چین کے تعاون سے تیار کردہ مزید 2 جہاز بحری بیڑے میں شامل ہو گئے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق جہازوں میں 054 ایلفا فریگیٹس پی این ایس شاہجہاں اور پی این ایس ٹیپوسلطان شامل ہیں۔
اس موقع پر وزیر دفاع خواجہ آصف مہمان خصوصی تھے، نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے ان کا استقبال کیا، پی این ایس شاہجہاں اور پی این ایس ٹیپوسلطان کی کمانڈ سکرولز کمانڈر پاکستان فلیٹ کے حوالے کی گئیں۔
پاکستان بحریہ کے جہاز پی این ایس ذوالفقار کا متحدہ عرب امارات کا دورہ
اس موق پر وزیر دفاع خواجہ آصف نے خطے میں بحری امن و استحکام کے حوالے سے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا، انہوں نے جہازوں کی بروقت تکمیل پر ہڈونگ ژونگوا شپ یارڈ چائنہ کی صلاحیتوں کی تعریف کی۔
اس موقع پر نیول چیف کا کہنا تھا کہ جہازوں کی شمولیت سے ملکی سمندری حدود اور مفادات کا دفاع مزید مضبوط ہوگا،پی این ایس شاہجہاں اور ٹیپوسلطان جدید ہتھیاروں اور سینسرز سے لیس کثیر المقاصد جہاز ہیں۔