اسپیشل پراسیکیوٹر فرہاد علی کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی جناح ہاؤس مقدمے میں قصوروار پائے گئے ہیں،جناح ہاؤس مقدمے کی تفتیش جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری مطلوب ہے،استدعا کی ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت مسترد کریں،چیئرمین پی ٹی آئی نے جے آئی ٹی کو جو جواب جمع کروایا اسکی ریکارڈنگ کی گئی۔
وہ جے آئی ٹی کی ٹیم کو مطمئن نہیں کر سکے ہیں،فرہاد علی شاہ نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ اگلی حکومت ہماری ہے تم نظر بھی نہیں آؤ گے۔
لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف تادیبی کارروائی روکنے کا حکم واپس لے لیا
ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنی روش تبدیل نہیں کی، ان کے وکیل آج بحث کے لئے تیار نہیں تھے، اسپیشل پراسیکیوٹرکا کہنا تھا کہ ملزمان نے اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کی،موبائل سمیت دیگر آلات برآمد کرنے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر ضمانت مل گئی تو پھر تفتیش کا عمل مکمل نہیں ہوسکے گا، رانا ثنااللہ کا کیس کیا لیکن انہوں نے کبھی نہیں کہا کہ اداروں پر حملہ کر دیں۔