خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں گزشتہ روز ہونے والے خودکش دھماکے کی ایف آئی آر تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق خودکش دھماکے کی ایف آئی آر، ایس ایچ او کی مدعیت میں نامعلوم حملہ آور کے خلاف درج کی گئی۔ مقمدے میں دہشتگردی، قتل، اقدام قتل اور دیگر دفعات شامل کیے گئے ہیں۔
اس موقع پر باجوڑ دھماکے کی تحقیقات کیلئے قائم انکوائری ٹیم نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔ اس حوالے سے ایس پی سی ٹی ڈی باجوڑ امجد خان کا کہنا تھا کہ تحقیقاتی ٹیم نے شواہد اکھٹے کرلیے ہیں۔
باجوڑ دھماکے کے مزید 3 زخمی دم توڑ گئے ، مرنیوالوں کی تعداد 46 ہو گئی
ایس پی سی ٹی ڈی باجوڑ نے مزید بتایا کہ تحقیقاتی ٹیم نے زخمیوں کے بیانات بھی قلمبند کرلیے ہیں جبکہ جائے وقوعہ پر جیو فینسنگ کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز باجوڑ میں جے یوآئی (ف) کے ورکرز کنونشن میں دھماکے کے نتیجے میں جے یو آئی خار کے امیر سمیت 46 افراد جاں بحق ہوگئے۔ دھماکے میں 150 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی ہیں۔