سابق وزیراعظم عمران خان کی زمان پارک والی رہائش گاہ کے باہر سے بیریئر ہٹا دیے۔
ضلعی انتظامیہ نے زمان پارک کے باہر رکھے کنکریٹ کے بلاک بھی ہٹا دیے، ضلعی انتظامیہ کے اہلکار کنکریٹ کے بلاک ٹرکوں میں رکھ کر لے گئے۔
یاد رہے کہ 5 اگست کو ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو 3 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔
عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد عمران خان کو لاہور میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کر کے اٹک جیل منتقل کر دیا گیا تھا جہاں وہ تاحال قید ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے عمران خان کو اٹک جیل سے اڈیالہ جیل منتقل کے لیے درخواست بھی اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے۔