نگران کابینہ کی تشکیل کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا ،نگران کابینہ آج شام 5 بجے ایوان صدر میں حلف لے گی۔
دریں اثنا کابینہ کے لیے نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، جام کمال اور دیگر دوستوں سے مشاورت جاری ہے۔
نگران کابینہ جلد تشکیل دیئے جانے کا امکان ، وزیر خارجہ کیلئے جلیل عباس جیلانی مضبوط امیدوار
ڈاکٹر شمشاد اختر، تابش گوہر، ڈاکٹر وقار، احد چیمہ، اور گوہر اعجاز کو نگران کابینہ میں شامل کئے جانے پر غور ہو رہا ہے۔
اس کے علاوہ سرفراز بگٹی، سید محمد علی، انیق احمد، سلطان الانا، ڈاکٹر عمر سیف اور جلیل عباس جیلانی کے نام بھی زیر غور ہیں۔