توشہ خانہ کیس عمران خان کی رہائی کی صورت میں سائفر کیس میں گرفتاری کے انتظامات مکمل، FIA کی ٹیم اٹک جیل پہنچ گئی۔

عمران خان کیس میں جلدی دیکھائی گئی پہلے مجسٹریٹ نے شکایت کو پرکھنا ہوتا ہے کہ آیا کیس بنتا بھی ہے یا نہیں لیکن توشہ خانہ کیس براہ راست سیشن کورٹ نے سنا۔
چیف جسٹس عامر فاروق
اگر مجسٹریٹ کی سکروٹنی والی بات مان بھی لی جائے تو ٹرائل سیشن عدالت نے ہی کرنا ہے۔
وکیل الیکشن کمیشن امجد پرویز
آپ کہہ رہے ہیں کہ کمپلیٹ فائل کرنے میں کوئی کوتاہی ہے بھی تو اسکا اثر ٹرائل پر نہیں پڑے گا؟
چیف جسٹس عامر فاروق
جی میرا یہی نقطہ ہے کہ ٹرائل تو عدالت نے ہی کرنا ہے، چاہے مجسٹریٹ کے پاس فائل ہو یا براہ راست
وکیل الیکشن کمیشن کے پبلک پراسیکیوٹر کو نوٹس کرنے کے نکتے کی حد تک دلائل مکمل،عمران خان کی اپیل میں اٹھائے اعتراضات کا جواب دینا شروع کردیا، دائرہ اختیار کا اس معاملے میں ایشو ہی نہیں، وکیل کے دلائل۔

اپنا تبصرہ بھیجیں