انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے ورلڈکپ میں کل ہونے والے پاک بھارت ہائی وولٹیج میچ کیلئے گوگل نے بھارتی ٹیم کو فیورٹ قرار دے دیا۔
بھارت کی میزبانی میں کھیلے جانے والے ورلڈکپ کے 13 ویں ایڈیشن میں کل پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔ یہ مقابلہ دنیا کے سب سے بڑے ‘نریندرا مودی کرکٹ اسٹیڈیم’ میں کھیلا جائے گا جہاں 1 لاکھ 32 ہزار شائقین کی آمد متوقع ہے۔
احمد آباد میں ہونے والے اس میچ کے حوالے سے گوگل نے دونوں ٹیموں کی کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے فاتح ٹیم کی پیشگوئی کی ہے۔ گوگل نے پاک بھارت ٹاکرے کیلئے بھارتی ٹیم کو فاتح قرار دیا ہے۔
گلین میکسویل ڈریسنگ روم میں ورلڈکپ میچ کے دوران سگریٹ پیتے پکڑے گئے
گوگل کی پیشگوئی کے مطابق بھارت کے جیتنے کی چانسز 68 فیصد جبکہ پاکستان کے چانسز صرف 32 فیصد ظاہر کیے گئے ہیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل ایشیا کپ کے سُپر فور مرحلے کے پاک بھارت میچ میں بھی گوگل نے میچ سے پہلے بھارت کی فتح کی پیشگوئی کی تھی۔ بھارت نہ صرف پاک بھارت ٹاکرے میں فتح یاب ہوئی تھی بلکہ ایشیا کپ بھی بھارتی ٹیم کے نام رہا تھا۔