سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی برطانوی وزیر اعظم رشی سونک سے ملاقات ہوئی ہے جس میں اسرائیل غزہ کشیدگی سے متعلق بات چیت کی گئی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیراعظم سعودی ولی عہد سے ملاقات کیلئے سعودی عرب پہنچے۔ ملاقات میں غزہ میں مزید کشیدگی سے بچنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
دورانِ ملاقات برطانوی وزیر اعظم رشی سونک کا کہنا تھا کہ سعودی عرب خطے میں استحکام کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔
اسرائیلی جارحیت کو 2 ہفتے مکمل، غزہ میں زندگی کے آثار ختم ہونے لگے
ملاقات میں دونوں رہنماؤں کا غزہ میں پانی، خوراک اور ادویات کی فراہمی کیلئے رسائی پر اتفاق کیا گیا۔
خیال رہے کہ اس سے پہلے برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے اسرائیلی ہم منصب نیتن یاہو سے بھی ملاقات کی۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ برطانیہ مشکل وقت میں اسرائیل کے ساتھ کھڑا رہے گا، مجھے یہاں آپ کے ساتھ موجود ہونے پر فخر ہے۔