اقوام متحدہ میں جنگ بندی کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کیے جانے کے اسرئیل کی زمینی فوج غزہ میں داخل ہو گئی ہے، رات گئے محصور غزہ پر بمباری بھی کی گئی۔
اسرائیلی فوج نے غزہ پر زمین، فضا اور سمندر سے شدید حملے شروع کر دیئے ہیں، اسرائیل نے انٹرنیٹ سروس بند کر کے سرحد پر جیمرز بھی نصب کر دیئے ، جس کے بعد غزہ کے لوگوں کا دنیا سے رابطہ کٹ گیا، ریڈیو کی نشریات بھی تعطل کا شکار ہیں۔۔
اقوام متحدہ کا اجلاس، غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد منظور
ادھر فلسطینی وزیر صحت نے بتایا ہے کہ اسرائیل کے حالیہ آپریشن سے قبل غزہ پر ہونے والی وحشیانہ بمباری میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 7400 سے تجاوز کرگئی جبکہ 21 ہزار کے قریب لوگ زخمی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مغربی کنارے میں اسرائیلی کارروائیوں سے اب تک 110 فلسطینی شہید اور 1950 زخمی ہوئے ہیں۔
اسرائیل کا غزہ پر بڑے زمینی حملے کا دعویٰ ، بمباری سے مزید سینکڑوں فلسطینی شہید
دوسری جانب حماس کے حملوں میں 1405 اسرائیلی ہلاک اور 5431 زخمی ہوئے ہیں۔اسرائیلی فوج کے مطابق ہلاک اسرائیلوں میں 308 فوجی اور 58 پولیس افسران شامل ہیں جبکہ حماس نے229 اسرائیلیوں کو یرغمال بنا رکھا ہے۔